ممبئی،10اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کو یہاں کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران مخالفت کرنے کے لئے میچ ریفری نے پھٹکار لگائی ہے۔ اس 29 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ رات یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سنیل نارائن کی گیند بازی پر امپائر کے ایل بی ڈبلیو کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا اور پویلین لوٹتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی تھی۔اگرچہ ممبئی انڈینس نے میچ چار وکٹ سے جیت لیا لیکن پھر روہت آؤٹ ہوئے تھے تب ٹیم کو 62 گیند میں جیت کے لئے 105 رنز درکار تھے۔ انڈین پریمیئر لیگ نے بیان میں کہا کہ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کو میچ ریفری کی طرف وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف اپنی ٹیم کے مقابلے کے دوران امپائر کے فیصلے پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرنے کے لئے پھٹکار لگائی گئی۔اس کے مطابق شرما نے آئی پی ایل کے کھلاڑیوں اور ٹیم حکام کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ ایک 2.1.5 کی خلاف ورزی قبول کر لی ہے۔دفع ایک کی خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ آخری ہوتا ہے۔